29 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے کہا ہے کہ امریکیوں نے ایران کے وزیرخارجہ کے دورۂ ہیگ میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ہیگ میں جاری کیمیاوی ہتھیارون پر پابندی کے کنونشن میں شرکت کرنے ہیگ جانے والے تھے تاہم امریکہ کی رکاوٹوں کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ ہیگ منسوخ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی شرکت موثر واقع ہوسکتی تھی۔ مہمان پرست نے کہا کہ اس اجلاس میں امریکہ کی جانب سے کیمیاری ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کی خلاف ورزی اور ان ہتھیاروں کو نابود کرنے میں اس کی ناتوانی کے بارے میں امریکہ کو یاد دہانی کروائي جانی تھی تا کہ اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں بھیجا جاسکے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے بون میں مجوزہ افغانستان کانفرنس کے بارے میں کہا کہ اگر اس کانفرنس کا انتظام افغان حکام کے ہاتھ میں ہو اور مسئلہ افغانستان کے لئے علاقائي ملکوں کے مواقف کو اہمیت دی جائے تو تہران مناسب سطح پر اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی کوشش کرے گا۔........ /169